بلاول ذہین ہیں، قیادت سنبھالنے کیلئے وقت درکار ہے:قمر الزمان کائرہ

لاہور (وقت نیوز) وقت نیوز کے پروگرام ’’وقت سپیشل‘‘ میں انٹرویو میں پیپلز پارٹی کے رہنما قمر الزمان کائرہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو ڈی سیٹ کرنے کا معاملہ انہیں تنگ کرنا تھا۔ پیپلز پارٹی کے کارکن ایک چہرے سے ناراض ہیں پارٹی سے نہیں۔ سب سے مضبوط اور کامیاب سوات آپریشن ہمارے دور میں ہوا۔ پیپلز پارٹی نے جب حکومت سنبھالی ملکی حالات بہت خراب تھے، سابق چیف جسٹس افتخار چودھری نے بھی ہمارے خلاف فیصلے کئے۔ رینجرز کو ہماری حکومت نے بلوایا۔ پیپلز پارٹی کی قیادت کو دہشتگردی کا خطرہ ہے۔ بلاول ذہین انسان ہیں مگر قیادت سنبھالنے میں وقت درکار ہے۔ قائم علی شاہ کو سندھ کے عوام نے ووٹ دئیے۔ سندھ حکومت کو اپنی خرابیاں دور کرنا ہوں گی۔ کراچی آپریشن پر ہمارے تحفظات تھے۔ گرمی کی شدت سے ہلاکتوں کی ذمہ دار وفاقی حکومت ہے۔ دعوے کے مطابق شہباز شریف بجلی کا مسئلہ حل نہیں کر سکے۔ ذوالفقار مرزا سے ناراضگی بہت پہلے ہو چکی تھی۔ ڈاکٹر تنویر زمانی میرے ذریعے زرداری صاحب سے ملنا چاہتی تھیں۔ ایان علی کو میڈیا نے خوب مزے لے کر پیش کیا مگر ڈراپ سین ہوا۔ الطاف حسین کا بیان قابل قبول نہیں۔ بھارت سے مدد مانگنا سیاسی نہیں قانونی ایشو ہے۔ یہ کہنا غلط ہے کہ بی بی شہید کے قاتل نہیں پکڑے گئے۔ بیت اللہ محسود مارا گیا باقی کے خلاف مقدمہ چل رہا ہے۔ مشرف پر حملہ کرنے والے آرمی کے لوگ تھے۔ ملک میں قانون کا استعمال ہمیشہ پی پی کے خلاف کیا گیا۔ ججوں سے فیصلے کروانے والے آج بھی چیف منسٹر ہیں۔ ملٹری کورٹس بنانے کا فیصلہ خوشی سے نہیں کیا۔ وزیراعظم سمیت تمام جماعتوں کو ملٹری کورٹس کے قیام پر تحفظات تھے۔

ای پیپر دی نیشن