لاہور (خبرنگار) پی آئی اے کے حج آپریشن کے آغاز کے ساتھ ہی پروازوں کی منسوخی کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے۔ آپریشن کے دوسرے روز سعودی عرب جانے والی خصوصی پرواز پی کے 6019 روانہ نہ ہوسکی اور منسوخ کردی گئی۔ جس کا جواز یہ دیا گیا ہے کہ ’’لوڈ‘‘ پورا نہیں تھا (یعنی مسافر پورے نہیں تھے)۔اسلام آباد سے پہلی پرواز روانہ ہو گئی۔