لاہور (نوائے وقت رپورٹ) شجاع خانزادہ پر حملہ کے پس منظر میں ڈی پی او اٹک ندیم حسین کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ شجاع خانزادہ کو سکیورٹی فراہم نہ کرنے پر وزیراعلیٰ شہباز شریف نے شدید برہمی کا اظہار کیا۔ ویڈیو لنک پر رابطے میں وزیراعلیٰ نے ڈی پی او اٹک سے سوال کیا کہ آپ نے وزیر داخلہ کی سکیورٹی کیلئے کیا اقدامات کئے۔ شجاع خانزادہ کو دھمکیوں سے متعلق کئی مراسلے بھجوائے۔ ڈی پی او نے بتایا کہ شجاع خانزادہ خود سکیورٹی لینے میں دلچسپی نہیں رکھتے تھے۔