خیبر پی کے میں ٹیکسٹ بک بورڈ کا نیا سکینڈل، سکریپ کی آڑ میں نئی کتابیں پار

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) خیبر پی کے میں ٹیکسٹ بک بورڈ کا بڑا سکینڈل سامنے آیا ہے۔ سکریپ کی آڑ میں نئی درسی کتب پار کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ نئی کتابیں ٹرکوں کے ذریعے ردی میں بیچی جاتی ہیں۔ سٹورکیپر، سیلز منیجر اور ٹھیکیدار کی ملی بھگت ہے۔ کتابوں کی ردی میں فروخت کا دھندا کئی برسوں سے جاری ہے۔ نئی کتابیں ردی کے گودام میں چھپائی جاتی ہیں۔ اس سال ایک کروڑ 9 لاکھ روپے کی نئی درسی کتب چوری کی گئیں۔

ای پیپر دی نیشن