بھارت سرحدوں پر اشتعال انگیزیوں سے باز رہے، کہیں بڑا واقعہ نہ ہو جائے: وفاقی وزیر رانا تنویر حسین

Aug 19, 2015 | 16:40

ویب ڈیسک

کامسیٹس یونیورسٹی کے تحت ساتویں ساؤتھ ایشین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، کانفرنس کے بعد وفاقی وزیر دفاعی پیداوار اور سائنس و ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کے رہنما پر حملہ کراچی کے ماحول کو خراب کرنے کی سازش ہے،بھارت اور را کے بلوچستان میں ملوث ہونے کے ثبوت ہیں۔ کراچی آپریشن پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں ہو گا۔

چوہدری تنویر کا کہنا تھا کہ ہماری افواج کسی بھی قسم کی اشتعال انگیزی سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں، بھارت سرحدوں پر اشتعال انگیزیوں سے باز رہے، کہیں بڑا واقعہ نہ ہو جائے، پاکستان کی دفاعی طاقت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔

کانفرنس سے خطاب کرتے وفاقی وزیر نے کہا کہ مختلف شعبہ جات میں مستقبل سے متعلق درپیش مسائل پر نظر رکھنا اور ان کے حل کی تلاش ضروری ہے۔ پاکستان ایسے پروگرام طلبا میں چیلنجز سے نمٹنے کا شعور پیدا کرتے ہیں۔

مزیدخبریں