دہشتگردی کےپیچھےدشمن ایل اوسی پرگولہ باری کررہا ہے:چودھری نثار

منڈی بہاوالدین میں پنجاب رینجرزکی تیس ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سےخطاب کرتے ہوئےوزیرداخلہ چودھری نثار نےکہا ہےکہ ہمارا مقابلہ ان لوگوں سےہےجواسلام کے نام پر بگاڑ پیدا کیےہوئےہیں،ہمارے درمیان وہ لوگ ہیں جوہمارے دشمنوں سے پیسہ لے کر یہاں فساد پیدا کرتے ہیں۔چوہدری نثار کا کہناتھا کہ رینجرزکےجوان پاکستان اوراسلام کےسپاہی ہیں، انہوں نےملک کےگلی کوچوں سےدہشتگردی کا خاتمہ کرکے اس کی حفاظت کرنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دشمن ڈرپوک اور بے اصول ہے،وہ یہاں فساد پھیلانا چاہتا ہے-اس سے پہلے وفاقی وزیرداخلہ نے رینجرز کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا معائنہ کیا اورسلامی لی۔پنجاب رینجرزکے چار سوننانوے سپاہی پاس آؤٹ ہوئے۔
سانحہ اٹک کےملزموں تک پہنچ چکےہیں،تحقیقات مکمل ہونےکا انتظارہے: چودھری نثار

منڈی بہاؤالدین میں میڈیا سے گفتگوکرتےہوئےچودھری نثار نےکہا کہ انٹیلی جنس ایجنسیوں نےشجاع خانزادہ کومتعدد بارگاؤں نہ جانےکی ہدایت کی۔ شجاع خانزادہ بہادر شخص تھے، سیکیورٹی نہیں رکھتےتھے۔ مجرم نشانے پر ہیں ،تحقیقات مکمل ہونے کاانتظار کررہےہیں،اٹک خود کش حملے ملزمان کوکیفرکردارتک پہنچایا جائے گا۔وفاقی وزیرداخلہ نےکہا کہ ایم کیوایم رہنما رشید گوڈیل پرحملے کوپوری قوم نےمحسوس کیا ہے۔
انہوں نےکہا کہ چند واقعات سےقوم کومایوس نہیں ہونا چاہیئے۔جنگیں قوم کے حوصلے اورعزم سےجیتی جاتی ہیں۔دہشت گرد پاکستان کی ہرگلی کوچے میں موجود تھے اب بھاگ گئے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کی راہ میں رکاوٹ بننےکی کوشش کرتےرہیں گے۔ پیغام جانا چاہیے کہ دہشتگردوں کا مقابلہ کرنے کیلئےقوم کاعزم زیادہ بلند ہو گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن