وزیراعظم مولانا فضل الرحمان کی ملاقات, نائن زیرو مذاکرات اورمتحدہ کےمطالبات سے آگاہ کیا

متحدہ قومی موومنٹ کوپارلیمنٹ میں واپس لانے پرمعمورجے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے وزیراعظم کومتحدہ کے تحفظات سے آگاہ کیا، میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے ذیادہ تر تحفظات کراچی آپریشن سے متعلق ہیں، ایم کیوایم آپریشن کے خلاف نہیں تاہم معاملہ ایک سیاسی جماعت کے ساتھ ذیادتیوں کا ہے-

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ حکومت اورایم کیوایم دونوں مفاہمت کیلئے آمادہ ہیں ، کراچی آپریشن کی نگرانی کے لئے مانیٹرنگ کمیٹی کی تشکیل کوئی بڑی بات نہیں-

پاکستان تحریک انصاف کے اراکین کی پارلیمنٹ میں واپسی کا حوالہ دیتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ایک فریق کوایوان میں لاکر اب دوسرے کو باہر رکھنا ممکن نہیں، انہوں نے بتایا کہ حکومت اورایم کیوایم کے براہ راست مذاکرات ایک دوروزمیں اسلام آباد میں ہوں گے-

ای پیپر دی نیشن