اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے پاکستان اور بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ باہمی تنازعات کو مذاکرات کے ذریعے حل کریں، انکا کہنا تھا کہ دونوں ممالک شہریوں کےتحفظ کیلئے ہرممکن اقدامات کریں۔ انہوں نے پاک بھارت دفاعی مشیروں کی ملاقات کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس سے دو طرفہ کشیدگی میں کمی کی توقع ظاہر کی ہے، انہوں نےایل او سی پر بھارتی شیلنگ سے ہونیوالی ہلاکتوں پر اپنے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ،دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکہ پاک بھارت کشیدگی سے آگاہ ہے، مسائل کاحل پاکستان اوربھارت کوہی نکالناہوگا،ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کےساتھ مضبوط تعلقات ہیں-