بھارتی فوج امن کی سب سے بڑی دشمن بن گئی ، بھارتی فوسز کی جانب سرحدی دہشتگردی تھمنے کا نام نہیں لے رہی ، فائرنگ کا سلسلہ مسلسل جاری ہے، ایک بار ہھر میر پور کے نکیال سیکٹر پر دہری گاؤں میں بلا اشتعال فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں نور بیگم نامی خاتون شہید ہو گئی ، جبکہ متعدد مکانات کو بھی نقصان پہنچا ، پاک فوج کی جانب سے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا گیا -
اس سے قبل بھی گوئی سیکٹر میں بھارتی فوجیں آپے سے باہر ہوئیں اور بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ شروع کر دیا ،جس کا پاک فوج کی جانب سے بھرپور جواب دیا گیا ، جس کے بعد دشمن کی توپیں خاموش ہو گئیں ، بھارتی گولے شہری علاقوں میں گرے تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا -
بھار ت کی گزشتہ دو ماہ سے مسلسل سرحدی حدود کی خلاف ورزیاں جاری، درجنوں شہری شہید
امن دشمن بھارتی فوج آپے سے باہر ہو گئی ،،، جنگی جنون میں مبتلا بھارت سرحد پر مسلسل آوٹ آف کنٹرول ہے، اشتعال ایسا ہے کہ رکنے کا نام نہیں لے رہا ، بھارت کی جانب سے اگست میں سرحدی حدود کی خلاف ورزیوں میں تیزی آئی ،کشیدگی تب بڑھی جب چار اگست کو بجوات سیکٹر کی شہری آبادی کو براہ راست نشانہ بنایا گیا ،اشتعال انگیزی کے نیتجے میں خاتون سمیت چار شہری شہید اور متعدد زخمی ہوئے ، جس کے بعد اقوام متحدہ کے ملٹری مبصرین نے بھی متاثرہ علاقے کا دورہ کیا -
جس کے بعد ابتک سینکٹروں بار سرحدی حدود کی خلاف ورزی کی گئی،جس میں درجنوں پاکستانی شہری شہید ،متعدد مکانات تباہ ، جبکہ سینکڑوں مویشی ہلاک ہوئے، سرحدی علاقوں کے قریب آباد لوگ بھی نقل مکانی پر مجبور ہو گئے -
پاک فوج کی جانب سے دشمن کو ہر بار موثر ترین جواب دیا جاتا ہے، جس کے بعد ان کی توپوں کو سانپ سونگھ جاتا ہے، چند روز قبل پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے ایک مراسلہ بھی دیا ، جس میں کہا گیا کہ بھارت نے گزشتہ دو ماہ میں پاکستانی شہریوں کی شہادتیں ہوئیں ، بھارت سے سرحدی خلاف ورزی کو روکنے کا بھی مطالبہ کیا گیا -
آزاد کشمیر پر لائن آف کنٹرول لگتی ہے ، جہاں بھارتی فورسز ہر وقت اشتعال انگیزی کیلئے تیار رہتی ہیں ، جبکہ سیالکوٹ ورکنگ باﺅنڈری ایک سو پانچ کلو میٹرلمبی ہے اوراس ورکنگ باﺅنڈری پر بھارتی سیکورٹی فورسز نے خاردارتاریں لگا رکھی ہیں ۔ بھارت نے اس سرحد پر دو ہزارسوڈیم لائٹس ، پندرہ سو سے زائد چوکیاں اور ساڑھے پانچ سو ٹاور بھی بنارکھے ہیں لیکن اس کے باوجود بھارتی سیکورٹی فورسزبلا اشتعال فائرنگ کرتی رہتی ہیں -