اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) اسلام آباد کے علاقے ایف ٹین تھری میں بیرسٹر ملک فہد قتل کیس میں پولیس ایف آئی آر میں نامزد دونوں ملزمان راجہ ارشد اور نعمان کھوکھر کی طرف سے عبوری ضمانتیں کرانے کے بعد ان کے شامل تفتیش ہونے کی منتظر ہے ڈی ایس پی غلام محمد باقر اور ایس ایچ او فیاض رانجھا پر مشتمل ٹیم نے مقتول بیرسٹر ملک فہد کی والدہ سے ملاقات کرکے ان سے کیس کی تفتیش میں متاثرہ خاندان کی رائے بھی لی جبکہ جمعہ کے روز پولیس مقتول کی اہلیہ سے بھی رائے لے گی پولیس کا موقف ہے مقتول کے چچا اور وقوعہ کے زخمی ملک طارق ایوب نے مدعی کی حیثیت سے جو مقدمہ درج کرایا اس میں راجہ ارشد اور نعمان کھوکھر ہی دو ملزم ہیں۔