سرکاری ہسپتال میں 3 ہزار کے سلنڈر کی 22 ہزار میں ری فلنگ‘ سن کر دماغ گھوم جاتا ہے: عدالت عظمیٰ

اسلام آباد ( نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ نے پولی کلینک ہسپتال اسلام آباد میں ادویات میں خوردبرد اورکرپشن سے متعلق سوموٹو کیس میںڈی جی ایف آئی اے اور سیکرٹری کیڈ کو آج جمعہ کو طلب کرلیا ہے، عدالت نے قرار دیا کہ متعلقہ حکام کاموقف سننے اور اس کا جائزہ لینے کے بعدعدالت فیصلہ کرے گی کہ یہ کیس ایف آئی اے کو بھیجاجائے یا نیب کے حوالے کیاجائے، جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس اعجاز افضل خان اور جسٹس مشیر عالم پر مشتمل تین رکنی بنچ نے سماعت کی، جسٹس میاں ثاقب نثارنے معاملے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ سرکاری ہسپتال میں تین ہزار روپے کے سلنڈر کی 22 ہزار روپے میں ری فلنگ کرانے کا سن کر دماغ گھوم جاتا ہے، کرپشن کرنے والوں نے ہسپتال کو بھی نہیں بخشا۔ عدالت کوآگاہ کیاکہ پولی کلینک انتظامیہ نے یکم اگست کو نائٹروجن گیس سلنڈر کے معاہدے میں ایک سال کی توسیع کردی ہے ، جس پر جسٹس ثاقب نثارنے کہاکہ کیوں نہ ہسپتال انتظامیہ کو گھر بھیج دیاجائے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...