لاہور (کلچر ل رپورٹر)سٹیج ڈرامہ ’’گوری کے ٹھمکے ‘‘آج سے تماثیل تھیٹر میں پیش کیا جائیگا۔کاسٹ میں اداکارہ ماہ نور‘قسمت بیگ ‘مہک نور‘سارہ علی ‘ناصر چنیوٹی ‘نسیم وکی ‘گلفام سلیم‘ہنی البیلا و دیگر شامل ہیں ۔ ڈرامہ کے پرو ڈیوسر علی رضاجبکہ ہدایتکا ر نسیم وکی ہیں ۔تماثیل تھیٹر کے چیئرمین قیصر ثنا ء اللہ نے بتایا کہ ڈرامے کی ریہرسل مکمل کر لی گئی ہے۔ڈرامہ شائقین کو متاثر کرے گا۔تھیٹر کو سجادیا گیا ہے ۔ شائقین کی امیدوں پر پورا اتریں گے۔