حکومت اپوزیشن کے سامنے سر نہیں جھکائے گی‘ گوادر پورٹ اتھارٹی کو بھی ترقی دے جائے : نوازشریف

اسلام آباد (نیٹ نیوز+ ایجنسیاں) وفاقی کابینہ نے شہدا کے لواحقین کے لئے نیشنل انڈوومنٹ فنڈ قائم کرنے کی منظوری دیدی۔ اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ دہشت گردی سے متاثرہ خاندانوں کیلئے جامع پالیسی بنا کر کابینہ کو پیش کی جائے۔ وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید اور دیگر نے شرکت کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ سی پیک منصوبوں کے ساتھ گوادر پورٹ اتھارٹی کو بھی ترقی دی جائے۔ نواز شریف نے کہا کہ اگر تھرکول منصوبہ ماضی میں شروع ہوتا تو پاکستان اس وقت توانائی برآمد کر رہا ہوتا۔ کابینہ نے ترکمانستان کے ساتھ دفاعی تعاون سے متعلق مفاہمت کی یادداشت اور قازقستان کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے سمیت کئی معاہدوں اور سمجھوتوں کی بھی منظوری دی۔ کابینہ نے نجی شعبے کے تعاون سے سستے گھروں سے متعلق پالیسی کی بھی اصولی منظوری دیدی ہے۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے پاکستان چین اقتصادی راہداری کے تحت توانائی اور بنیادی ڈھانچے کے جاری منصوبوں پر کام کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ تمام منصوبوں کی مقررہ مدت میں تکمیل کی سختی سے پیروی کی جانی چاہیے۔ اگر ہم جاری منصوبوں کے ثمرات سے مستفید ہونا چاہتے ہیں تو توانائی اور بنیادی ڈھانچے کی ضروریات کے حوالے سے ہماری آئندہ کی منصوبہ بندی اولین ترجیح ہونی چاہیے، اس امر کو گزشتہ حکومتوں نے نظرانداز کیے رکھا۔ وزیر ہاﺅسنگ و تعمیرات نے کابینہ کو نجی شعبے کے ساتھ مل کر لینڈ بینکنگ کیلئے جوائنٹ وینچر پالیسی کے بارے میں بریفنگ دی۔ کابینہ نے وزارت کی تجویز کی اصولی منظوری دے دی اور اسے مزید بہتر بنانے کا فیصلہ کیا۔ کابینہ نے مجوزہ ہاﺅسنگ پالیسی کے حوالے سے وزیر ہاﺅسنگ و تعمیرات، وزیر داخلہ، وزیر قانون اور چئیرمین سی ڈی اے پر مشتمل چار رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔ کابینہ نے ”کوڈ آف کریمینل پروسیجر ترمیمی ایکٹ 2016ئ“ کے مجوزہ مسودہ بل پر صوبوں کی آراءحاصل کرنے کا فیصلہ کیا۔ پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان دفاعی پیداوار کے ایم او یو، پاکستان اور جاپان (جائیکا) کے درمیان توانائی کے شعبوں کی اصلاحات کے پروگرام IIکے لئے قرض معاہدے پر دستخط، سرکاری شعبے کی آڈیٹنگ میں تعاون کے بارے میں ملائیشیا کے نیشنل آڈٹ ڈیپارٹمنٹ اور پاکستان کے آڈیٹر جنرل آفس کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر بات چیت، سرکاری شعبے کی آڈیٹنگ میں تعاون کے بارے میں ویتنام کے سٹیٹ آڈٹ آفس اور سپریم آڈٹ انسٹی ٹیوشن آف پاکستان کے درمیان دوطرفہ ایم او یو پر دستخط، سٹیٹ بینک پاکستان اور روس کے سنٹرل بینک کے درمیان بینکاری نگرانی تعاون کے بارے میں ایم او یو پر دستخط کے لئے بات چیت کے آغاز، پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان سفارتی پاسپورٹ رکھنے والوں کےلئے ویزا ختم کرنے کے معاہدے پر دستخط، پاکستان اور قازقستان کے درمیان مجرموں کے تبادلے کے بارے میں معاہدے پر دستخط، پاکستان اور کینیا کے درمیان غیرقانونی نقل و حرکت اور منشیات کی روک تھام میں تعاون کے بارے میں ایم او یو پر دستخط کے ضمن میں بات چیت کے آغاز کی منظوری دی۔ وفاقی کابینہ نے ملک بھر میں دہشتگردی سے متاثرہ خاندانوں کی مدد کیلئے جامع پالیسی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا۔ اجلاس میں سانحہ کوئٹہ کے شہدا کیلئے فاتحہ خوانی جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی گئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم خوشگوار موڈ میں نظر آئے۔ وزیراعظم خوشگوار موڈ میں افسروں سے باتیں کرتے رہے۔ وزیراعظم نے سرکاری ملازمین کیلئے ہاﺅسنگ سکیم پر کمیٹی قائم کر دی۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی کے ارکان میں وزیر داخلہ چودھری نثار، اکرم درانی، زاہد حامد اور چیئرمین سی ڈی اے شامل ہیں۔ چودھری نثار نے کہا کہ ہاﺅسنگ سکیموں کے معاملات پر بہت احتیاط کی ضرورت ہے۔ بہت سکینڈلز بنتے ہیں، شکر ہے ہمارے 3 سال میں کوئی سکینڈل سامنے نہیں آیا۔ وزیراعظم نے سی پیک پر عملدرآمد کی نگرانی کیلئے کمیٹی بنانے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم کی تجویز پر اسحاق ڈار اور احسن اقبال نے تحفظات کا اظہار کیا۔ وزرا نے کہا کہ تمام منصبوں کی نگرانی آپ خود کر رہے ہیں، کمیٹی کے قیام کی ضرورت نہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ آئندہ اجلاس میں سی پیک عملدرآمد کمیٹی کیلئے تجاویز پیش کریں۔ وزیراعظم نے وفاقی سیکرٹری وقار مسعود سے شعر سنانے کی فرمائش کی۔ ڈاکٹر مسعود نے غالب کی غزل سنا دی۔ وزیراعظم اجلاس میں شعر سنتے رہے۔ وفاقی کابینہ نے پاکستان چین اقتصادی راہداری منصوبوں پر تیز عملدرآمد کا نظام بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ کوئٹہ میں دہشت گردی کے شکار خاندانوں کی امداد کیلئے پالیسی بنے گی۔ وزیراعظم نے توانائی اور انفراسٹرکچر منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ جامع پالیسی کابینہ کے اگلے اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت نے گلگت بلتستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے مختلف ترقیاتی اقدامات کئے ہیں مختلف منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لینے کیلئے جلد گلگت بلتستان کا دورہ کروں گا۔ وہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن سے گفتگو کر رہے تھے۔ وزیراعلیٰ نے وزیراعظم کو گلگت بلتستان کے جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔
اسلام آباد (شفقت علی/ دی نیشن رپورٹ) وزیراعظم نواز شریف نے اپنے وزرا کی ٹیم سے کہا ہے کہ حکومت اپوزیشن کے دباﺅ کے سامنے سر نہیں جھکائے گی۔ کابینہ اجلاس کے قریبی حلقوں نے دی نیشن کو بتایا ہے کہ وزیراعظم نے اپوزیشن کی حکومت مخالف مہم کا مقابلہ کرنے کا عزم ظاہر کیا۔
وزیراعظم/ اپوزیشن

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...