ریو ڈی جنیرو(سپورٹس ڈیسک)جاپانی ریسلر کاؤری آئچو نے مسلسل چوتھا طلائی تمغہ جیتنے والی اولمپک کی تاریخ کی پہلی خاتون ایتھلیٹ بننے کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔32 سالہ کاؤری ائچو 2004، 2008 اور 2012 میں 63 کلو گرام کیٹگری میں تین گولڈ میڈل اپنے نام کرچکی ہیں۔ جاپانی کاؤری ائچو نے ری ویمنز فری سٹائل 58 کلو گرام کیٹگری فائنل میں چوتھا گولڈ میڈل جیتا اور وہ اولمپک گیمز کے کسی بھی ایونٹ میں مسلسل چوتھا گولڈ میڈل حاصل کرنے والی پہلی خاتون ایتھلیٹ بن گئیں۔جسیلنگ کے دو ایونٹس ملتوی کردیئے گئے۔ویمنز ریسلنگ میں ہی بھارت کی ساکشی ملک نے کانسی کا تمغہ جیت کر اس اولمپکس میں اپنے ملک کو پہلا میڈل جتوایا۔دیگر گولڈ میڈلز فرانس، انڈونیشیا، کینیا اور قازقستان کے ایتھلیٹس کے حصے میں آئے۔اولمپکس گیمز کے دوران ڈکیتی کا کیس کرنے والے امریکی تیراکوں کا پول کھل گیا ۔ ۔امریکہ 31سونے32چاندی اور 31کانسی کے تمغوں کے ساتھ سر فہرست ہے ۔برطانیہ 21سونے ‘21چاندی اور 13کانسی کے تمغوں کے ساتھ دوسرے جبکہ چین 19سونے ‘15چاندی اور 21کانسی کے تمغوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔
ریواولمپکس :جاپانی خاتون ریسلر کا عالمی ریکارڈ امریکہ تمغوں کی دوڑمیں سب سے آگے
Aug 19, 2016