لاہور (کامرس رپورٹر)لاہور چیمبر آف کامرس کے فائونڈرز گروپ کے ایگزیکٹو کمیٹی ممبر خواجہ خاوررشید نے لاہور چیمبر آف کامرس کے آئندہ ہونے والے الیکشن برائے سال 2016-17 کیلئے فائونڈرز گروپ کی قائم کردہ کارپوریٹ اور ایسوسی ایٹ الیکشن کمیٹیوں کے منتخب ہونے والے ممبران کو مبارک باد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ گزشتہ سال کی طرح آنے والے الیکشن میں بھی چیمبر ممبران اپنے حق رائے دہی کا درست استعمال کرتے ہوئے فائونڈرز و پیاف الائنس کو کامیابیوں سے ہمکنار کروائیں گے۔
فاؤنڈرز گروپ نے ہمیشہ تاجروں کے حقوق کیلئے آواز بلند کی: خواجہ خاور رشید
Aug 19, 2016