لاہور (سپورٹس رپورٹر) محکمہ لائیوسٹاک نے قربانی کے جانوروںکو چچڑیوںسے محفوظ کرنے کے لیے حکمت عملی تیار کر لی ہے۔ اس سلسلہ میں سیکرٹری لائیوسٹاک پنجاب نسیم صادق کی جانب سے خصوصی احکامات جاری کیے گئے ہیں جس کے مطابق عید الاضحی کے موقع پر جانوروںکی ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقلی پر مرض کانگواور دیگرمسائل سے بچنے کے لیے ضروری ہدایات جاری کی گئیں جن میں مویشی منڈیوںخصوصاًقربانی کے جانوروںکی خرید وفروخت کے مراکز میں سپرے کرنا لازمی ہے اور جو جانوروں سے بھرے ٹرک دوسرے اضلاع اورصوبوں سے آئیں گے انہیں روانگی سے قبل سپرے کیا جائے گا۔ منڈیوںمیں جانوروں کے علاج و معالجہ کے لیے ابتدائی طبی امداد کی تمام سہولیات 24گھنٹے میسرہوں گی متعلقہ ڈسٹرکٹ لائیوسٹاک افسران کو منڈیوںمیں کیمپ لگوانے کی ہدایات جاری کی گئیںہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کی نوبت نہ آئے اوراگرکسی بھی دوائی کی مزیدضرورت پڑے تو متعلقہ ڈسٹرکٹ لائیوسٹاک آفیسر سے رابطہ کیاجائے اس کے ساتھ ساتھ 9 ڈویژنز کے ڈائریکٹرز نگرانی کرنے کے فرائض سرانجام دیں گے۔
محکمہ لائیو سٹاک نے قربانی کے جانوروں کو چیچڑیوں سے محفوظ کرنے کی حکمت عملی تیار کرلی
Aug 19, 2016