بھارت کی مشہور شیرنی ”مچھلی“ بھوک سے چل بسی

راجستھان (بی بی سی اردو) بھارت میں حکام کا کہنا ہے کہ ملک کی مشہور ترین شیرنی 19 سالہ مچھلی کا انتقال ہو گیا ہے۔ ’رانتھمبور کی رانی‘ کے نام سے مشہور مچھلی دنیا کے ان چند شیروں میں شامل تھی جن کی سب سے زیادہ تصاویر اتاری گئیں۔ اسکے چہرے کے بائیں جانب مچھلی کی شکل کا کافی واضح نشان تھا۔اس نے کئی دن سے کچھ نہیں کھایا تھا۔وہ کئی دستاویزی فلموں کا حصہ بنیں اور ان کی ایک 14 فٹ لمبے مگر مچھ کے ساتھ لڑائی کی ویڈیو نے دیکھنے والوں کو متحیّر کیا۔ دنیا بھر کے شیروں کے نصف شیر بھارت میں پائے جاتے ہیں جو آخری اندازوں کے مطابق 2226 ہیں۔ ریاست راجستھان کے حکام کے مطابق مچھلی رانتھمبور پارک کی سرحد کے ساتھ بھوکی پڑی ملی، اس نے کئی دن سے کچھ نہیں کھایا تھا۔
شیرنی چل بسی

ای پیپر دی نیشن