آبرو ایجوکیشنل کیطالبہ کا اعزاز

لاہور (پ ر) آبرو ایجوکیشنل ویلفیئر آرگنائزیشن کی طالبہ اقصی نور نے میٹرک کے امتحان میں1006 نمبر لے کر نمایاں پوزیشن حاصل کی، آبرو ایجوکیشنل ویلفیئر آرگنائزیشن غریب اور نادار بچوں کو مفت تعلیمی سہولیات فراہم کر رہی ہے، اقصیٰ نور کا تعلق ایک نہایت غریب خاندان سے ہے، اس نے وزیراعلیٰ سے مطالبہ کیا ہے کہ ادارے کو مالی امداد فراہم کی جائے، اس وقت ادارے کے 9سکولوں میں تقریباً 4ہزار بچے زیر تعلیم ہیں، جس کو کتابیں، یونیفارم اور دیگر اشیاءمفت فراہم کی جاتی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن