جہانگیر ترین کے خلاف حکومتی ریفرنس، شکست کا اعتراف اور بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے، عبدالعلیم خان

Aug 19, 2016

لاہور(خصوصی رپورٹر)تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے جواب میں جہانگیر خان ترین کے خلاف دائر کردہ حکومتی ریفرنس دراصل شکست کا اعتراف اور بوکھلاہٹ کا نتیجہ دکھائی دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں اصل جدوجہد ملک میں صاف اور شفاف نظام کےلئے ہے ۔ دریں اثناءتحریک انصاف پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات سید صمصام بخاری نے کہا کہ ن لیگ جتنے مرضی ریفرنس دائر کر لے ان کو منہ کی کھانی پڑے گی، اعجاز چوہدری نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے۔ تحریک انصاف آزاد کشمیر کے سیکرٹری جنرل اور رکن آزاد کشمیر اسمبلی غلام محی الدین دیوان نے کہا ہے کہ نواز حکومت کشمیر کے مسئلہ کو عالمی سطح پر اٹھانے میں ناکام ہے۔ ولید اقبال نے کہا کہ پاناما لیکس سامنے آنے کے بعد حکمران احتساب کا سامنا کرنے کی بجائے بلیک میلنگ کی سیاست پر اتر آئے ہیں، فرخ جاوید مون نے کہا کہ حکمرانوں کو عوام کی نہیں بلکہ اپنی آف شور کمپنیوں کی فکر ہے۔

مزیدخبریں