شیخوپورہ: سرکاری ہسپتال کے شعبہ گائنی میں انستھیزیا کے ذریعے بیہوش کرنے والی مشینیں خراب

شےخوپورہ(نامہ نگار )شےخوپورہ مےں شہباز شرےف مدر اےنڈ چلڈرن ہسپتال مےں انتظامےہ کی غفلت کے باعث گائنی کے شعبے مےں آپرےشن کے لےے مرےضوں کو انستھیزیا کے ذریعے بےہوش کرنے والی تےنوں مشےنےں عرصہ دراز سے خراب پڑی ہےں جس کے باعث گائنی کے مرےضوں کو پریشانی کا سامنا ہے مرےضوں کے ساتھ ڈاکٹر اور پےرا مےڈےکل سٹاف کا روےہ بھی انتہائی ہتک امےز ہے اکثر پےرا مےڈےکل سٹاف ڈلےوری کےس کے لےے آنے والے مرےضوں اور ان کے لواحقےن کو ڈرا دھمکا کرپرائےوٹ ہسپتال مےں ڈلےوری کےس کروانے پر مجبور کرتے ہےں جہاں 40سے 50ہزار روپے وصول کےے جا رہے ہےں گزشتہ روز ڈلےوری کےس کے لےے آنے والی اےک خاتون کی بےہوش کرنے والی مشےن خراب ہونے کے باعث بروقت ڈلےوری نہ ہو سکی جس سے بچہ جاں بحق ہو گےا مرےضہ کے لواحقےن نے شدےد احتجاج کےا شہرےوں نے سےکرےٹری ہےلتھ علی جان خان سے مطالبہ کےا ہے کہ شہباز شرےف مدر اےنڈ چلڈرن ہسپتال مےں مرےضوں کو بےہوش کرنے والی مشےنوں کو درست کےا جائے ۔ایم ایس ڈاکٹر شہناز نے کہا ہے کہ تینوں خراب مشینیں ٹھیک کرنے کیلئے لاہور کی کمپنی سے رابطہ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...