برمنگھم (اے پی پی) انگلش ٹیم کے سٹار اوپننگ بیٹسمین ایلسٹرکک نے ٹیسٹ کرکٹ میں سابق آسٹریلوی کرکٹر میتھیو ہیڈن اور ویسٹ انڈین بلے باز شیو نارائن چندر پال کی زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ توڑ دیا، اسطرح کک زیادہ سنچریاں بنانے والے دنیا کے 11 ویں بلے باز بن گئے ہیں، کک نے کالی آندھی کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں سنچری بنا کر یہ کارنامہ انجام دیا، ہیڈن اور چندر پال نے 30، 30 سنچریاں بنا رکھی تھیں۔ کالی آندھی کے خلاف جاری پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں کک نے عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف باﺅلرز کی خوب دھنائی کی اور سنچری سکور کی، یہ ان کے کیریئر کی 31 ویں سنچری ہے، اسطرح وہ زیادہ ٹیسٹ سنچریاں بنانے والے دنیا کے گیارہویں بلے باز بن گئے ہیں، ٹیسٹ کی تاریخ میں زیادہ سنچریاں بنانے کا عالمی اعزاز سچن ٹنڈولکر کو حاصل ہے ۔
ایلسٹرکک زیادہ ٹیسٹ سنچریاں بنانے والے دنیا کے 11 ویں بلے باز بن گئے
Aug 19, 2017