پہلا ڈے اےنڈ نائٹ ٹےسٹ،انگلےنڈ نے رنزوں کا پہاڑ کھڑا کر دےا،کک کی ڈبل سنچری

Aug 19, 2017

برمنگھم(سپورٹس ڈےسک )انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے تاریخی ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کےدوسرے روزایلسٹرکک اور جو روٹ کی شاندار سنچریوں کی بدولت پہلی اننگز 514 رنز 8 کھلاڑی آﺅٹ پر ڈےکلےئر کر دی وےسٹ انڈےز نے اےک وکٹ پر 13 رنز بنا لئے ابھی اسے رنزوں کا پہاڑ سر کرنے کےلئے طوےل سفر طے کرنا ہے دوسرے روز کی خاس بات کک کی شاندار ڈبل سنچری ہےں وہ 243 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے ان کی اننگز مےں 33 وکے شامل تھے جبکہ روٹ 136 رنز کی اننگز کھےل کر آﺅٹ ہوئے انہوں نے 22 چوکے لگائے ملن 65 رنز بنا پائے وےسٹ انڈےز کی جانب سے چےز نے چار کھلاڑی آﺅٹ کئے،وےسٹ انڈےز کی اننگز کا آغاز ہی تبا ہ کن تھا برائتھوےٹ صفر پر انڈرسن کا نشانہ بنے جب کھےل ختم ہوا تو پاﺅل پانط اور ہوپ سات پر ناٹ آﺅٹ تھے۔ انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 348 رنز بنا لئے، کک 153 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، 39 رنز پر ابتدائی دو وکٹیں کھونے کے بعد کک اور روٹ نے میدان سنبھالا، دونوں بلے بازوں نے مشکل وقت میں انتہائی شاندار اور ذمہ دارانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کالی آندھی کے باﺅلرز کا بھرکس نکال دیا۔ دونوں بلے بازوں نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 248 رنز کی عمدہ شراکت جوڑ کر نہ صرف ٹیم کو سہارا دیا بلکہ اس کی پوزیشن بھی مستحکم کی، اسی دوران دونوں بلے بازوں نے اپنی اپنی سنچریاں بھی مکمل کیں پہلے تاریخی ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ میں انگلش قائد جو روٹ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

مزیدخبریں