اسلام آباد(این این آئی)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پاک فوج کے خلاف اشتعال انگیز بیانات کے معاملے پر بانی ایم کیو ایم کو 3 مقدمات میں اشتہاری قرار دے دیا ہے۔ عدالت نے تھانہ گولڑہ، تھانہ سیکٹریٹ اور تھانہ بہارکہو میں درج ایف آئی آر پر اشتہاری قرار دیا ہے۔ تھانہ کوہسار اور تھانہ مارگلہ میں درج ایف آئی آر پر عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر سرکاری وکیل پیش ہو کر دلائل دیں۔عدالت نے کیس کی سماعت آئندہ جمعہ تک ملتوی کردی۔