پاک فوج کیخلاف اشتعال انگیز بیانات، بانی ایم کیو ایم کو انسداد دہشت گردی عدالت نے 3 مقدمات میں اشتہاری قرار دیدیا

Aug 19, 2017

اسلام آباد(این این آئی)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پاک فوج کے خلاف اشتعال انگیز بیانات کے معاملے پر بانی ایم کیو ایم کو 3 مقدمات میں اشتہاری قرار دے دیا ہے۔ عدالت نے تھانہ گولڑہ، تھانہ سیکٹریٹ اور تھانہ بہارکہو میں درج ایف آئی آر پر اشتہاری قرار دیا ہے۔ تھانہ کوہسار اور تھانہ مارگلہ میں درج ایف آئی آر پر عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر سرکاری وکیل پیش ہو کر دلائل دیں۔عدالت نے کیس کی سماعت آئندہ جمعہ تک ملتوی کردی۔

مزیدخبریں