اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحرےک انصاف کے مرکزی رہنماءعلی زےدی نے کہا ہے کہ سعید غنی کی گفتگو کے سیاق و سباق سے پوری طرح آگاہ ہیں۔ نواز شریف کی رخصتی قزاقوں کے دوسرے قبیلے کیلئے خطرے کی نوید ہے۔ نواز شریف کو خوار ہوتا دیکھ کر سندھ کی دھرتی کا خون چوسنے والوں میں بجاطور پر گہری تشویش ہے۔ رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ سعید غنی کا سیاست کے جس لشکر جرار سے تعلق ہے اسے بھی خوب جانتے ہیں۔ عزیر بلوچوں کی سرپرستی اور آبیاری کرنے والے جرات اور بہادری کی صدا لگائیں اچھا نہیں لگتا۔ چوروں کی بستی کے اس دستور سے دنیا واقف ہے کہ مشکل میں یہ ایک دوسرے کے دفاع کو نکلتے ہیں جس جس نے پاکستان کے قومی خزانے پر نقب لگائی ہے اسے اپنے انجام کو تیار رہنا چاہئیے۔
نواز شریف کی رخصتی قزاقوں کے دوسرے قبیلہ کیلئے خطرے کی نوید ہے‘ پی ٹی آئی
Aug 19, 2017