لاہور (کلچرل رپورٹر) سٹیج ڈراموں کے معروف پروڈیوسر قیصر ثناءاللہ خان نے کہا ہے کہ تماثیل تھیٹر میں ”عشق کچہری“ کی جگہ ڈرامہ ”حسن کا بازار“ پیش کیا جا رہا ہے۔ ڈرامے کے ڈائریکٹر نسیم وکی ہیں وہ ڈرامے میں اداکاری بھی کر رہے ہیں۔ دیگر کاسٹ میں قیصر پیا، طاہر انجم، شکیل چن، امان اللہ، گلفام، رضی، پرواز خان، صوبیہ خان، منیشا بھٹی، مہک نور اور فروزہ شامل ہیں۔
ڈرامہ ”عشق کچہری“ کی جگہ ”حسن کا بازار“ پیش کر رہے ہیں: قیصر ثناءاللہ
Aug 19, 2017