پرویزرشید پہلیاں نہ بجھوائیں سازش کی کھل کر وضاحت کریں‘ ترجمان نثار

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی)سابق وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی خان کے ترجمان محمد اسلم شاہد کا پرویز رشید کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معلوم نہیں کچھ لوگوں نے کیوں اپنی غلطیوں اور کوتاہیوں کا سارا بوجھ وزارتِ داخلہ اور اسٹیبلشمنٹ پر ڈال دیا ہے ایسا لگتا ہے کہ ایسے لوگوں کی سوئی وزارتِ داخلہ اور سابق وزیرِ داخلہ پر آکر پھنس گئی ہے ۔ کاش وہ اپنے بیان میں یہ بھی وضاحت کر دیتے کہ اپنی کارستانیوں پر پردہ ڈالنے کے لئے وہ وزارتِ داخلہ سے کس قسم کی مدد کی توقع کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ جس چھ رکنی کمیٹی نے انکے خلاف ڈان لیکس میں فیصلہ دیا اسکا صرف ایک ممبر وزارتِ داخلہ جبکہ باقی پانچ ممبر وفاقی یا صوبائی حکومت کے ماتحت تھے۔ اگر وہ اتنے ہی معصوم ہیں توانہیں اپنی حکومت کو یہ مشورہ دینا چایئے کہ ڈان لیکس کمیٹی رپورٹ منظر عام پر لائی جائے تاکہ سب کچھ واضح ہو جائے ان میں یہ بھی اخلاقی جرات ہونی چاہیے کہ قوم سے پہیلیاں بجھوانے کی بجائے سازش کے بارے میں کھل کر وضاحت کریں۔

ای پیپر دی نیشن