لاہور (خبرنگار) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ کلثوم نواز ملک سے باہر چلی گئی ہیں، شریف خاندان کے باقی افراد بھی جلد باہر جانیوالے ہیں، مسلم لیگ (ن)کا سیاست میں صفایا ہوگیا، اب تتر بتر ہونے کا مرحلہ شروع ہوگیا ہے۔ شریک چیئرمین نے یہ باتیں بلاول ہاﺅس لاہور میں حلقہ این اے 120سے متعلق ہونیوالے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہیں جس میں پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ، چوہدری اسلم گل، ملک عثمان سلیم، عاصم بھٹی، حاجی عزیز الرحمن چن، نوید چوہدری ، فیصل میر، شاہدہ جبیں، ثمینہ خالد گھرکی، اورنگزیب برکی، اسراربٹ ،آصف ناگرہ، اسماعیل بٹ سمیت حلقہ این اے 120کے کارکن بھی موجود تھے۔ شریف چیئرمین آصف علی زرداری نے کہاکہ پیپلز پارٹی این اے 120کا یہ الیکشن پوری طاقت کیساتھ لڑے گی۔ ہمارا مقابلہ مسلم لیگ (ن) سے نہیں ، انکا توصفایا ہوگیا، ہمارا مقابلہ اب تحریک انصاف کیساتھ ہے۔ ہم یہ الیکشن سیاسی طور پر اپنے ورکرز کو ساتھ ملاکر پوری طاقت کیساتھ لڑےں گے۔ میں نے عدالتی فیصلہ آنے سے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ ”مُک گیا تیراشو نواز، گونواز ، گونواز“۔ انہوں نے کہا کہ مجھے سیکیورٹی کی اجازت ملی تو میں این اے 120حلقہ میں گھر گھر جاﺅں گا اور اپنے ووٹرز کیساتھ ساتھ دوسرے ووٹرز سے بھی ملوں گا۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما تنویر زمان رندھاوا نے سابق صدر آصف زرداری سے بلاول ہاﺅس لاہور میں ملاقات کے دوران پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ آصف زرداری نے اس موقع پر کہا کہ این اے 120 ضمنی الیکشن میں حلقے کا دورہ کروں گا۔ این اے 120 ضمنی الیکشن سنجیدگی سے لڑا جائے‘ عید سندھ میں مناﺅں گا۔ عید کے فوری بعد پھر لاہور میں قیام کروں گا۔
زرداری
کلثوم نواز گئیں‘ فیملی کے باقی ارفاد بھی جلد باہر جانیوالے ہیں‘ مسلم لیگ نون کی سیاست کا صفایا ہو چکا‘ اب تتربتر کا مرحلہ شروع ہو گیا : زرداری
Aug 19, 2017