ہائیکورٹ: چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کیخلاف دائر درخواست مسترد

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے نے چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کی تعیناتی کے خلاف دائر درخواست مسترد کر دی۔ لاہور ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار ناصر اقبال کی وکیل ناہید بیگ ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیاکہ نجم سیٹھی کو پی سی بی آئین کیخلاف چیئرمین تعینات کیا گیا۔ سابق پیٹرن ان چیف میاں نواز شریف نے نجم سیٹھی اور عارف اعجاز کو بطور بورڈ آف گورنر توسیع دی انھوں نے نو جولائی کو ہی چھ اگست سے بورڈ ممبرز کی نامزدگی کر دی جبکہ چھ اگست سے پہلے سابق چیئرمین شہریار خان کی مدت بھی مکمل نہیں ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ شہریار خان کی مدت مکمل ہونے سے پہلے بورڈ ممبران کی نامزدگی نہیں کی جا سکتی۔ فاضل عدالت نے دلائل سننے کے بعد درخواست مسترد کر دی۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...