نصاب سے اسلام‘ پاکستان‘ فوج سے متعلق اسباق‘ تصاویر مبینہ طور پر خارج

لاہور (سٹاف رپورٹر+ خصوصی نامہ نگار) پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے اسلام، پاکستان اور فوج سے متعلق اسباق و تصاویر مبینہ طور پر نصاب سے خارج کر دی ہیں جبکہ ایم ڈی پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ عامر اعجاز کا کہنا ہے مضامین دوسری کتابوں میں شامل کئے گئے ہیں کچھ مافیاز مطالبات منظور نہ ہونے پر غلط ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ پرائمری نصاب سے قائداعظم، مینار پاکستان سمیت ملک کے نقشے کی تصاویر نکال دی گئیں جبکہ نصاب سے اسلامی مضامین کیساتھ پاک فوج اور 1965ءکی جنگ کے ہیرو میجر عزیز بھٹی کا مضمون نکال کر امریکی ہیرو کو شامل کرنے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ سرکاری کتب میں انگریز کنسلٹنٹ نکولس شا کا نام بھی شامل کر دیا گیا اس حوالے سے ایم ڈی عامر اعجاز کا کہنا ہے تمام مضامین کتابوں میں موجود ہیں اور اس کے ثبوت بھی ہیں کچھ لوگ ذاتی مفادات کی خاطر معاملات کو اچھالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ خصوصی نامہ نگار کے مطابق تحریک انصاف نے درسی کتابوں سے پاکستانی تاریخ سے متعلق اسباق نصاب سے خارج کرنے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی‘ قرارداد پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے جمع کرائی۔ اپوزیشن لیڈر محمود الشرید نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا شریف حکومت نے نصاب سے میجر عزیز بھٹی شہید کا مضمون کس کو خوش کرنے کیلئے نکالا اور کس کے ایما پر درسی کتب سے اسلام سے متعلق مواد کو نکالا اسکی تحقیقات ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ قومی نوعیت کے اس معاملے کو اسمبلی میں اٹھائیں گے، دھرنا دینا پڑے یا اسمبلی کا مستقل بائیکاٹ، ہر صورت درسی کتب میں تاریخ اور اسلام سے متعلق مواد کو دوبارہ شامل کرائیں گے۔
نصاب/ تبدیل

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...