دورہ اومان: پی ایچ ایف ڈویلپمنٹ سکواڈ کی تعداد 30 ہو گئی

Aug 19, 2017

لاہور (سپورٹس رپورٹر/ نمائندہ سپورٹس) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے سلیکشن کمیٹی کی سفارش پر اومان کے خلاف پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے پی ایچ ایف ڈویلپمنٹ سکواڈ کے جاری تربیتی کیمپ سے مزید کھلاڑیوں کی شاٹ لسٹ کر کے کھلاڑیوں کی تعداد 30 کر دی ہے۔ پی ایچ ایف ڈویلپمنٹ سکواڈ پاکستان جونیئر اور اومان کی ٹیموں کے درمیان 9 سے 15 ستمبر پانچ میچوں کی سیریز مسقط میں کھیل جائے گی۔اعلان کردہ 30 کھلاڑیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اتوار کی شام تک کیمپ کمانڈنٹ ایم عثمان کو رپورٹ کریں۔ اعلان کردہ کھلاڑیوں میں حافظ علی عمیر، علی رضا، عمر زمان گول کیپر۔ اسد عزیز، شاہ فیصل شاہ، قاضی اسفندیار، زاہد اﷲ، مبشر علی، سہیل منظور، فل بیکس۔ فیضان، تعظیم الحسن، علی رضا، ایم عثمان، تیمور ملک، عثمان تنویر ہاف بیکس جبکہ محسن صابر، رانا سہیل ریاض، سمیع اﷲ، ایم نوید، محمد رضوان، اویس الرحمان، ایم عمر حامدی، محمد عامر، اکبر علی، عبدالجبار، شجیہ احمد، شان ارشاد، عتیق ارشد، ایم ایوب علی اور کریم خان شامل ہیں۔ 

مزیدخبریں