مشرف کی بدروح نے سازش کی‘ وزارت داخلہ کے ہوتے ہمارے خلاف فیصلے ہوئے : پرویز رشید

Aug 19, 2017

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر اطلاعات ونشریات وسینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ وزارت داخلہ کے ہوتے ہوئے ہمارے خلاف فیصلے ہوئے، ایک متنازعہ جے آئی ٹی بنی اور ہماری حکومت ہونے کے باوجود ہمارے ساتھ بہت کچھ ہوگیا ۔ نیوز لیکس پر بے گناہ ہوتے ہوئے بھی جمہوریت کے لئے قربانی دی، اےک ٹی وی انٹروےو مےں انہوں نے کہا میاں نوازشریف کے خلاف اسٹیبشلمنٹ کی سوچ نے اقدام کیا اور پی ٹی آئی مہرہ بنی، ادارے کا نام نہیں لیتا لیکن افراد ملوث ہیں، مشرف کی بدروح سیاستدانوں اور اداروں میں موجود ہے جس نے سازش کی، پہلے جتنے بھی وزرائے اعظم نکالے گئے وہ خاموشی سے اپنے گھروں کو گئے اس لئے لوگ ان کا نام بھی بھول گئے مگر اس دفعہ ایسا نہیں ہوا اور لوگوں کا فوری ردعمل بھی سامنے نہیں آیا، ہمیں اب اسٹیبلشمنٹ کی اس سوچ کا مقابلہ کرنا ہوگا اور اسے ختم کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مشرف کو ہم نے ملک سے باہر نہیں بھیجا لیکن ہم اسے روک نہیں سکے کیونکہ مشرف کو روکنے میں باقی اداروں نے ہمارا ساتھ نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے بھی جمہوریت کےلئے صبر سے کام لیا ہے، میں نے سیاسی کارکن کا کردار پہلے بھی ادا کیا اور اب بھی کر رہا ہوں، بڑے مقاصد کےلئے چھوٹے موٹی قربانی دینی پڑتی ہے ۔ پرویز رشید نے کہا کہ نیوز لیکس پر ہم نے بہت صبر اور برداشت سے کام لیا، ذرائع نہ بتاتے لیکن سزا ہوئی تو یہ بتا دئیے کہ یہ ذریعہ نہیں ہے۔
پرویز رشید

مزیدخبریں