لاہور(سپورٹس رپورٹر/ نمائندہ سپورٹس)لاہور میں آج سے شروع ہونےوالی دو روزہ فٹنس ایکسپو میں شرکت کےلئے چار غیر ملکی باڈی بلڈرز براستہ اسلام آباد لاہور پہنچ گئے ۔اسلام آباد آنے والے باڈی بلڈرز میں ایڈم پاز اور کائی گرین کا تعلق یو ایس اے سے ہے جبکہ یو کے سے تعلق رکھنے والے ٹام کولمین اور عارف مرزا شامل ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل رونالڈینیو کی قیادت میں عالمی شہریت یافتہ آٹھ غیر ملکی فٹبالرز نے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔جنہیں پاک فوج کی جانب سے فول پروف سیکورٹی فراہم کی گئی تھی۔کھلاڑیوں میں برازیل سے رونالڈینیو ، روبرٹو کارلوس ، برطانیہ سے رئے گیگز اور ڈیوڈ جیمز، فرانس سے نیکولاس انیلا ، جارج بوٹینگ ، پرتگال سے لیوس بوا مارٹی شامل تھے۔غیر ملکی فٹبالرز نے پاکستان کے مقامی کلب سے تین دوستانہ میچ کھیلے ، بعد ازاں کھلاڑیوں نے آرمی چیف سے ملاقات بھی کی تھی، جہاں آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کی جانب سے لیجنڈ فٹبالرز کے اعزاز میں استقبالیہ بھی دیا گیا تھا۔
4غیر ملکی باڈی بلڈرز براستہ اسلام آباد لاہور پہنچ گئے
Aug 19, 2017