پہلا ٹیسٹ: کک کی ڈبل سنچری ‘انگلینڈ نے 514رنز 8کھلاڑی آﺅٹ پر اننگز ڈکلیئر کر دی

لند (سپورٹس ڈیسک ) انگلینڈ نے الیسٹر کک کی ڈبل سنچری کی بدولت ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں 514رنز 8کھلاڑی آﺅٹ پر پہلی اننگز ڈکلیئر کردی ۔ کالی آندھی نے جواب میں ایک وکٹ پر 44رنز بنا لئے ۔ انگلش ٹیم کی جانب سے الیسٹر کک243‘کپتان جو روٹ 136‘ڈیوڈ میلان65رنز بناکر نمایاں رہے ۔ روسٹن چیز نے 4کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا ۔ مہمان ٹیم کا آغاز اچھا نہ تھا اور اوپنر کریگ براتھویٹ بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے ۔ انہوں نے جیمز اینڈرسن نے آﺅٹ کیا ۔ کیرون پاول 18اورکیرن ہوپ 25رنز بناکر کھیل رہے تھے ۔بارش کے باعث کھیل روک دیا گیا۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...