عمراکمل کوجان بوجھ کر ٹیم سے نہیں نکالا، 7 مواقع ملے ، فٹنس ثابت نہ کرسکے : پاکستان کرکٹ بورڈ

لاہور(سپورٹس رپورٹر/ نمائندہ سپورٹس) پاکستان کرکٹ بورڈ نے عمر اکمل کی جانب سے انھیں آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی سکواڈ سے باہر کیے جانے کو 'سازش' قرار دینے کے حوالے سے دیے گئے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمر اکمل کو فٹنس ثابت کرنے کے سات مواقع دیئے گئے تاکہ اپنے ساتھی کھلاڑیوں کے برابر فٹنس لانے کا پورا موقع دیا گیا تھا۔ فٹنس پر پورا نہ اترنے پر انہیں فٹنس بہتر بنانے کا پروگرام دیا گیا تاکہ دورہ ویسٹ انڈیز سے قبل وہ اپنی فٹنس کو مطلوبہ معیار کے مطابق لا سکیں۔ ویسٹ انڈیز روانگی سے قبل عمر اکمل کا ایک مرتبہ پھر ٹیسٹ لیا گیا جس پر پورا نہ اترنے پر انہیں قومی سکواڈ سے ڈراپ کیا گیا۔ اعلامیے کے مطابق آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے سکواڈ کے اعلان سے قبل عمر اکمل کے ٹیسٹ لیے گئے جس پر پورا اترنے پر انہیں آئی سی سی سکواڈ میں شامل کیا گیا تھا۔ پی سی بی کا کہنا تھا کہ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے آغاز سے قبل ٹیم ٹرینر کی درخواست پر سکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں کا دوبارہ فٹنس ٹیسٹ لیا گیا جس میں ایک مرنتبہ پھر عمر اکمل ٹیسٹ پاس کرنے اور مطلوبہ معیار پر پورا اترنے میں ناکام رہے۔ جس کے بعد ٹیم مینجمنٹ کے پاس عمر اکمل کو قومی سکواڈ سے ڈراپ کرنے کے علاوہ دوسرا کوئی آپشن موجود نہیں تھا۔ پی سی بی کے مطابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے عمر اکمل کو متعدد مواقع دیے لیکن بدقسمتی سے وہ فٹنس کی مطلوبہ سطح تک نہیں پہنچ سکے۔ اعلامیے کے مطابق عمر اکمل کو بورڈ کی جانب سے 17 اگست کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے جس کے جواب کا پی سی بی کو انتظار ہے۔ امید ہے کہ اس وقت تک بلے باز کو بے بنیاد الزامات سے باز رہنا چاہیے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...