راولپنڈی، البراک کمپنی کے عملہ پر فائرنگ ، اےک سنےٹری ورکر جاں بحق ،دوسرا زخمی

Aug 19, 2017

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) تھانہ صادق آباد کے علاقے داتا گنج بخش روڈ پر جمعہ کو علی الصبح دو نامعلوم موٹر سائےکل سواروں نے البراک کمپنی کے عملہ صفائی پر فائرنگ کردی جس سے اےک سنےٹری ورکر موقع پر جاں بحق ہوگےا جبکہ دوسرا شدےد زخمی حالت مےں ہسپتال منتقل کردےا گےا ۔حملہ آور جائے وقوعہسے فرار ہوگئے۔ رےسکےو1122 کی ٹےم بھی جائے وقوعہ پہنچی مقتول کی نعش ڈسٹرکٹ ہےڈ کوارٹرز ہسپتال بھجوا دی جبکہ زخمی کو بےنظےر بھٹو ہسپتال منتقل کردےا گےا۔ اےس پی راول بہرام خان نے بتاےا کہ داتا گنج بخش روڈ ڈھوک کشمےرےاں مےں جمعہ کی صبح ساڑھے پانچ بجے کے قرےب البراک کمپنی کے سےنےٹری ورکر اپنے کام مےں مصروف تھے کہ ان پر اچانک دو موٹر سائےکل سواروں نے 30 بور پستول سے فائرنگ کردی جس سے 40 سالہ کرامت ولد شےر مسےح موقع پر دم توڑ گےا جبکہ 38 سالہ صغےر ولد مجےد شدےد زخمی ہوگےا جسے بےنظےر بھٹو ہسپتال منتقل کردےا گےا۔ جائے وقوعہ سے پولےس نے گولےوں کے خول قبضے مےں لے لئے، پولےس نے تفتےش شروع کردی ہے۔ قبل ازےں تےن ماہ قبل تھانہ نےو ٹاﺅن کے علاقے مےں چاندنی چوک کے قرےب بھی البراک کے اےک سنےٹری ورکر کو کام کے دوران نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردےا تھا۔ پولےس دونوں واقعات کے حوالے سے تفتےش کر رہی ہے جبکہ پولےس تفتےش مےں ےہ پہلو بھی سامنے رکھ رہی ہے کہ ےہ واقعہ ٹارگٹ کلنگ کی واردات ہے ےا کسی ذاتی رنجش کا نتےجہ ہے مقتول کو گردن جبکہ زخمی کو بائےں جانب بازواور پےٹ مےں گولےاں لگےں ۔قتل کے پہلے اور آج کے واقعہ کی مماثلت کے بارے مےں پولےس نے بتاےا کہ دونوں مقتولےن شےخو پورہ کے رہائشی تھے۔ سےنےٹری وکروں پر حملے کی اطلاع ملتے ہی مےئر راولپنڈی سردار نسےم خان نے معلومات حاصل کےں اور سےنےٹری ورکروں کے تحفظ کےلئے ہداےات جاری کردےں ۔

مزیدخبریں