لاہور (پ ر) قرآن وہ کتاب ہے جو پوری انسانیت کے لیے مشعل راہ ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ اجڑ اجڑ کر دوبارہ بسنے والی یہ دنیا آج بھی پائیدار امن اور ترقی چاہتی ہے تو اسے محمد عربی کے نظام رحمت اور قرآن کی حیات آفریں انقلابی تعلیمات پر عمل کرنا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار جسٹس نذیر احمد غازی، ڈاکٹر سید قمر علی زیدی، سہیل وڑائچ، محسن گورایہ، ڈاکٹر طاہر حمید تنولی، پروفیسر محمد عالم نوری، پروفیسر سعید احمد خان، پروفیسر غلام محی الدین، رائے محمد نواز کھرل، اقبال راہی اور دیگر نے مصنف پروفیسر اشفاق احمد خان کی تصنیف قرآنک انسائیکلوپیڈیا کی مقامی ہوٹل میں تعارفی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔