فاروق حیدر کی نااہلی کیلئے دائر کردہ ریفرنسوں کی سماعت 28اگست کو ہوگی

مظفر آباد (نمائندہ خصوصی) ویراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی نااہلی کے لئے دائر کردہ ریفرنسز کی سماعت 28 اگست کو ہو گی‘ سپیکر شاہ غلام قادر نے وزیراعظم کو طلب کر لیا۔تفصیلات کے مطابق آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق احمد خان‘ پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے چوہدری عبدالمجید‘ قائد حزب اختلاف چوہدری محمد یاسین‘ پی ٹی آئی آزادکشمیر کی جانب سے عبدالماجد خان‘ دیوان محی الدین نے موقف اختیار کیا ہے کہ وزیراعظم آزادکشمیر نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران جو موقف اختیار کیا ہے اس سے انہوں نے آئین و حلف کی خلاف ورزی کی ہے اور ملک میں و مقبوضہ کشمیر میں تشویش کی لہر پیدا کر دی ہے۔ وہ اپنے عہدہ کے اہل نہیں رہے ہیں انہیں عہدہ اور رکنیت سے فارغ کیا جائے وغیرہ سپیکر شاہ غلام قادر نے 28 اگست 2017ءکو وزیراعظم کو طلب کیا ہے جہاں وہ اپنا موقف پیش کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...