وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے امریکی سینٹ کام کے کمانڈر جوزف ووٹل کی ملاقات

Aug 19, 2017 | 12:15

ویب ڈیسک

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے امریکی سینٹ کام کے کمانڈر جوزف ووٹل کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی جس میں پاک امریکہ تعلقات ‘ باہمی تعاون اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ امریکی سینٹکام کے کمانڈر جنرل جوزف ایل ووٹل کی سربراہی میں وفد نے وزیر اعظم شاہد خاقا ن عباسی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات ‘ دو طرفہ باہمی تعاون اور خطے کی مجموعی صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف‘ وزیر دفاع خرم دستگیر ‘ قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ ‘ خارجہ سیکرٹری تہمینہ جنجوعہ بھی موجود تھیں۔

مزیدخبریں