کراچی(لیڈی رپورٹر)قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ کی ہمشیرہ اورعافیہ موومنٹ کی رہنما ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو وزارت عظمیٰ کاحلف اٹھانے پر مبارکباد دی اوران کی حکومت کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ قوم تبدیلی کی خواہاں ہے۔ امید ہے عمران خان ماضی کے حکمرانوں کی طرح قوم کو مایوس نہیںکریں گے۔ ان کی حکومت میں ملک میں انصاف کا بول بالا ہوگا‘قوم سے کئے گئے وعدوں کا پاس کیاجائے گا اورعافیہ جیسے مظلوموں کی دادرسی ہوگی۔ ڈاکٹر فوزیہ نے مزید کہا کہ قوم کی بیٹی ڈاکٹرعافیہ کے حق میں سب سے پہلی آواز عمران خان نے بلند کی تھی اب جبکہ ان کی حکومت قائم ہوگئی ہے تو قوم بجا طورپر توقع کرسکتی ہے ۔