کراچی(خصوصی رپورٹر) بانیان پاکستان کی نمائندہ غیر سیاسی تنظیم محب قومی سماجی کونسل پا کستا ن (ایم کیو ایس سی ) کے بانی و چیئرمین محمد اسلم خان فاروقی نے وزارت عظمیٰ کے عہدے کا حلف اٹھانے پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و نو منتخب وزیر اعظم عمران خان اور ایمپائر دونوں کو مبارک باد پیش کی ہے اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ نئے وزیر اعظم محب المعروف مہاجر قوم کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں و ناانصافیوں کا فوری ازالہ کریں گے ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ میں نے پہلے ہی کہے دیاتھا کہ ایمپائر نے عمران خان کو وزیر اعظم بنانے کا تہیہ کرلیا ہے محض رسمی تقاضے باقی ہیں تاہم نئی حکومت کے کھیل کا وقت زیادہ طویل نظر نہیں آرہا ہے ۔
امیدہے نئے وزیر اعظم مہاجر قوم کیساتھ ناانصافیوں کا فوری ازالہ کریں گے ‘اسلم خان
Aug 19, 2018