پنجاب گروپ آف کالجز اورموٹروے پولیس کے مابین تعلیمی پیکج کا معاہدہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ـپنجاب گروپ آف کالجز موٹر وے پولیس کی پیشہ ورانہ خدمات کا اعتراف کرتا ہے ، یہ فورس اپنی ایمانداری اور اچھے اخلاق کے ساتھ برتائو کی وجہ سے پوری دنیا میں اپنی پہچان رکھتی ہے ۔ یادداشت کا یہ معاہدہ موٹر وے پولیس کی خدمات کے اعتراف میں کیا گیا ہے ہماری کوشش ہو گی کہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے کے افسران کے بچوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں" ان خیالات کا اظہار جناب سہیل افضل، ایگزیکٹو ڈائریکٹرپنجاب گروپ آف کالجز نے موٹر وے پولیس اور پنجاب گروپ آف کالجز کے درمیان تعلیمی معاہدہ کی دستخطی تقریب کے دوران کیا۔ مفاہمتی یاداشت کے مطابق موٹروے پولیس کے شہداء کے بچوں کوپنجاب کالجزاو ر گروپ کے زیرِ انتظام تمام اداروں میں سو فیصد مفت تعلیم دی جائے گی جبکہ باقی حاضر سروس افسران کے بچوں کو 25فیصد رعایت دی جائے گی ـ آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس عامر ذوالفقار خاں نے اپنے خطاب میں کہا کہ کسی بھی ادارے کی کارکردگی اس کے ملازمین کی فلاح و بہبود سے منسلک ہے اور ہماری یہ کوشش ہو تی ہے کہ اپنے افسران کو ہرحد تک تمام سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ وہ اپنی تمام تر توجہ اور اور توانائیاں عوام کی خدمت کیلئے صرف کر سکیں ۔ آج کل بچوں کو معیاری تعلیمی اداروں میں اعلیٰ تعلیم دلواناایک بہت بڑا چیلنج ہے اوربحیثیت سربراہ میری یہ خواہش ہے کہ موٹر وے پولیس افسران کے بچے معیاری تعلیم حاصل کریں ۔ یہ معاہدہ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ یادداشت کے معاہدے پر جناب سہیل افضل، ایگزیکٹو ڈائریکٹرپنجاب گروپ آف کالجز اور ڈی آئی جی ہیڈکوارٹر راجہ رفعت مختار نے دستخط کئے ۔ تقریب کے اختتام پر ڈاکیومنٹس کا تبادلہ کیا گیا۔ تقریب میں آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس عامر ذوالفقار خاں ، ایڈیشنل آئی جی غلام رسول زاہد ، ڈی آئی جی ہیڈ کو ارٹر راجہ رفعت مختار ، ڈی آئی جی سنٹرل زون احمد ارسلان ملک ، ڈی آئی جی ٹریننگ کالج محبوب اسلم ، ڈی آئی جی موٹر وے زون اشفاق احمد خاں اور کثیر تعداد میں پورے ملک سے موٹر وے پولیس کے دیگر افسران اورپنجاب گروپ آف کالجزکے نمائندگان بھی اس موقع پر موجود تھے

ای پیپر دی نیشن