یمن حکومتی فوج اور باغیوں میںشدید لڑائی ، 35 فوجی ہلا ک

صنعائ(آئی این پی) یمن کی الجوف گورنری میں حکومتی فوج اور حوثی باغیوں کے درمیان شدید لڑائی میں 35ایران نواز حوثی ہلاک ہو گئے، عرب اتحاد کی بمباری سے حوثیوں کی پانچ فوجی گاڑیاں بھی تباہ ہو گئیں، حکومتی فورسز نے لڑائی کے دوران وادی سلبہ، جبال قشعان، الجلہ، میفعہ، المنقلہ اور مشاقل جیسے اہم دفاعی مقامات کو باغیوں سے آزاد کرا لیا ۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق یمن کی الجوف گورنری میں حکومتی فوج اور حوثی باغیوں کے درمیان شدید لڑائی کی اطلاعات ہیں جہاں تازہ جھڑپوں میں کم سے کم 35 ایرانی حمایت یافتہ حوثی ہلاک ہوگئے ہیں۔ ادھر اسی علاقے میں عرب اتحادی فوج کی طرف سے کی گئی بمباری میں حوثیوں کی پانچ فوجی گاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں۔ یمنی فوج نے عرب اتحادی فوج کی مدد سے الجوف میں وادی سلبہ سمیت کئی دوسرے اہم مقامات باغیوں سے واپس لے لیے ہیں۔یمنی بارڈر سیکیورٹی فورسز کے بریگیڈ اول کے ترجمان کیپٹن فیصل العفرا نے بتایا کہ سرکاری فوج نے حوثیوں کے متعدد ٹھکانوں پر کارروائی کے دوران تین درجن باغیوں کو ہلاک کردیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حکومتی فورسز نے لڑائی کے دوران وادی سلبہ، جبال قشعان، الجلہ، میفعہ، المنقلہ اور مشاقل جیسے اہم دفاعی مقامات کو باغیوں سے آزاد کرا لیا ہے۔
ٰیمن لڑائی

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...