لاہور (آن لائن) پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف سینئر اداکارہ بابرہ شریف نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیں بہت کچھ دیا ہے، اب پاکستان کے ہر شہری کو پاکستان کے لئے کچھ نہ کچھ کرنا چاہیے، گزشتہ روز سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابرہ شریف نے کہا کہ پاکستان کی فلم، سٹیج اور ٹی وی انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے ہر اداکار اور اداکارہ کو ڈیم فنڈ میں اپنا حصہ ڈالنے کے لئے آگے بڑھنا چاہیے۔ بابرہ شریف نے گزشتہ روز سپریم کورٹ لاہور رجسٹری پہنچ کر ڈیم فنڈ کے لئے دو لاکھ روپے کا عطیہ دیا، انہوں نے مذکورہ رقم کاچیک چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کو پیش کیا۔