عثمان بزدار کی ایم ڈی نوائے وقت گروپ رمیزہ مجید نظامی سے ملاقات

Aug 19, 2018

لاہور (خصوصی نامہ نگار) وزیراعظم عمران خان کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے نامزدگی کے بعد پہلے دورہ کے دوران سردار عثمان بزدار ایم ڈی نوائے وقت گروپ رمیزہ مجید نظامی اور پارٹنر حیدر موٹا بی این آر لاءفرم (Partner Haider moto BNR Law Firm) اویس عزیز کے لاہور میں واقع گھر گئے۔ اس موقع پر عثمان ملک اور اکرم چودھری بھی موجود تھے۔ نامزد وزیراعلیٰ نے وعدہ کیا کہ وہ ترقی پر مشتمل ایجنڈا کی پیروی کریں گے۔ انہوں نے جنوبی پنجاب کی بہتری کیلئے کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ انہوں نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے ان پر اعتماد کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا وہ بطور وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی اور ان جیسے دوسرے سینئرز کیساتھ کام کر کے خوشی محسوس کریں گے۔ عثمان بزدار نے اپوزیشن کیلئے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کی حکومت اور اتحادیوں کو ہمیشہ مسکرائے ہوئے ملیں گے اور کسی کے ساتھ غصہ ہونگے نہ استحصال کرینگے۔
عثمان بزدار/ دورہ

مزیدخبریں