اسلام آباد (صباح نیوز) نومنتخب وزیراعظم عمران خان حلف اٹھانے کے بعد صدر ممنون حسین سے مصافحہ نہ کر سکے، روایات رہی ہے حلف کے بعد صدر وزیر اعظم کے درمیان مبارکباد کے لیے مصافحہ کیا جاتا ہے۔ نو منتخب وزیر اعظم کا حلف مکمل ہوا تو عمران خان اپنی نشست پر کھڑے ہوئے، نگران وزیر اعظم جسٹس(ر) ناصر الملک بھی کھڑے ہو گئے، درمیان میں صدر ممنون حسین نشست پر بیٹھے ہوئے تھے۔ نومنتخب وزیر اعظم کا سبکدوش وزیر اعظم سے آناً فاناً مصافحہ ہوا اور نومنتخب وزیر اعظم عمران خان صدر کی جانب دیکھے بغیر چلے گئے۔
وزیراعظم/ صدر مصافحہ
عمران حلف اٹھانے کے بعد صدر سے مصافحہ نہ کر سکے
Aug 19, 2018