دامن صاف الزامات کا جواب آج ایوان میں دونگا‘ عمران کا ٹاسک ہر صورت پورا کرینگے : عثمان بزدار

لاہور (خصوصی رپورٹر+ ایجنسیاں) وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ عمران خان کا ویژن غریبوں کیلئے کام کرنا ہے۔ عمران خان کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے وزیراعلیٰ کیلئے مجھ پر اعتماد کیا۔ پنجاب اسمبلی پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو میں عثمان بزدار نے کہا کہ میرے اوپر کوئی کیسز نہیں ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ الگ صوبے کیلئے تھوڑا انتظار کرنا پڑے گا۔ عمران خان نے نئے پاکستان کیلئے جو ٹاسک دیا ہے اسے ہر صورت پورا کریں گے۔ بغیر نمبر پلیٹ کی گاڑی پر پنجاب اسمبلی آنے کے بارے میں سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں اپنی نہیں بلکہ ایم این اے کی گاڑی پر پنجاب اسمبلی آیا ہوں۔ عمران خان نے جو وعدے کیے ہیں وہ سب پورے ہونگے، عمران خان کا نئے پاکستان کے لیے جو ویژن ہے ہم اسے مکمل کرینگے اور جو ٹاسک ہمیں ملا ہے اسے مکمل کرینگے۔ جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کے لیے سب کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ پنجاب کے عوام تھوڑا سا انتظار کریں ان سے کیے گئے تمام وعدے پورے کیے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ بننے کے بعد سب کو ساتھ لے کر چلیں گے، عمران خان کی جانب سے دیا گیا مشن اور ٹاسک مکمل کریں گے، انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر وہ صوبے کے لئے کام نہ کر سکے تو وہ آئندہ الیکشن نہیں لڑیں گے اور گھر جانا پسند کریں گے۔ اس سوال کہ آپ اور آپ کے والد رکن اسمبلی رہے ہیں اور آپ کے علاقے میں بجلی میسر نہیں آ سکی کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ وفاق کا دائرہ اختیار ہے اور ہم نے اپنے علاقے کو بجلی دلانے کی بھرپور کوششیں کیں۔ نجی ٹی وی چینلز سے گفتگو کرتے ہوئے سردار عثمان بزدار نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں صحت اور تعلیم کی سہولتوں کی نام کی کوئی چیز نہیں، وہاں سب سیکرٹریٹ قائم کیا جائے گا تاکہ جنوبی پنجاب کے لوگوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں۔ فنڈز کی غیر منصفانہ تقسیم کو ختم کیا جائے گا۔ ہمیں معلوم ہے کہ اگر ہم نے اہداف پورے نہ کیے تو ہم نے پانچ سال بعد دوبارہ عوام کے پاس بھی جانا ہے ۔ میرے دروازے عام لوگوں کے لیے کھلے رہیں گے اور سب کی مجھ تک رسائی ہو گی۔ میرے خلاف پروپیگنڈا جاری ہے جس کی مذمت کرتا ہوں۔ میرا دامن بالکل صاف ہے۔ صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ مجھ پر قتل کا مقدمہ بالکل جھوٹا تھا، سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں بھی کسی اور شخص کو مجھ سے منسوب کیا جا رہا ہے، اپنے اوپر لگے الزامات کا ایوان میں آج تفصیلی جواب دوں گا۔
عثمان بزدار

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...