لاہور (وقائع نگار خصوصی) اداکارہ بابرہ شریف نے چیف جسٹس پاکستان کو ڈیم فنڈ کے لئے 10لاکھ روپے کا چیک دیا۔ اداکارہ بابرہ شریف نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ میں نے ڈیم فنڈ کے لئے دس لاکھ روپے کا چیک دیا۔ سب فنکاروں کو اس نیک کام میں آگے بڑھنا چاہئے۔اس ملک نے ہمیں بہت کچھ دیا۔ہر شخص کو اس ملک کے لئے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔ ڈیم فنڈ ملک کے لئے ضروری ہیں۔ زیادہ نہیں دس روپے تو ہرشخص دس روپے عطیہ دے سکتا ہے۔