نئی دہلی (آن لائن+ صباح نیوز+ این این آئی) وزیراعظم پاکستان کی تقریب حلف برداری میں شرکت اور سربراہ پاک فوج سے ملاقات پر بھارتی انتہا پسندوں تنگ نظر بھارتی میڈیا نے سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کے خلاف محاذ کھول لیا، بھارتی میڈیا نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نوجوت سنگھ سدھو کے خلاف منفی پراپیگنڈا شروع کر دیا۔ بھارت کے مختلف شہروں میں انتہاپسندوں کی جانب سے نوجوت سنگھ سدھو کے خلاف مظاہرے کئے گئے اور سابق بھارتی کرکٹر کے پتلے بھی جلائے گئے۔ این این آئی کے مطابق بھارت میں نوجوت سنگھ سدھو کے خلاف مظاہرے پھوٹ پڑے۔ بھارتی اوپنر نوجوت سنگھ سدھو کو ملنے والی پذیرائی سے نالاں بھارتی میڈیا نے واویلا شروع کر دیا اور اپنے ہی کرکٹر کو آڑے ہاتھوں لیا جبکہ انتہاپسند جماعتوں نے بھارت کے مختلف علاقوں میں مظاہرے کئے اور سدھو کے پتلے بھی جلائے۔ این این آئی کے مطابق حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے بعد بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا صارفین نے سدھو پر تنقید کے تیر برسانے شروع کردئیے۔بھارتی میڈیا نے سوشل میڈیا اکاو¿نٹ پر ایک خبر شائع کی جس میں بتایا گیا نوجوت سنگھ سدھو عمران خان کی حلف برداری کی تقریب کے دوران آزاد کشمیر کے صدر مسعود خان کے ساتھ بیٹھے۔ یہ بات منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے اپنی تمام تر توپوں کا رخ سدھو کی جانب کردیا۔بھارتی میڈیا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ سدھو صاحب آپ پر لعنت ہو، آپ جان بوجھ کر آزاد کشمیر کے صدر کے ساتھ بیٹھے، کس منہ سے اپنے ملک کے لوگوں کو جواب دوگے۔ ایک اور ٹوئٹ میں کہا کسی نے یہ چیک لسٹ تیار کی ہے جس میں یہ پتہ لگ سکے سدھو کو اسلام آباد بھیجنے میں کتنی بے عزتی ہوئی۔ایک صارف نے اپنے پیغام میں کہا نوجوت سدھو نے پاکستان آرمی کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کو گلے لگایا ہے، تاہم ان کےلئے جو عزت تھی اب وہ ختم ہوگئی ہے۔صارف نے یہ بھی کہا کہ ایک غدار نے پاکستان آرمی کے سربراہ کو گلے لگایا۔ایک صارف نے اپنے پیغام میں کہا کہ کبھی سدھو اٹل بہاری واجپائی کو اپنا سیاسی استاد مانتے تھے لیکن انہوں نے کانگریس میں شمولیت اختیار کرلیا۔ آج جب پورا بھارت ان کی موت کا غم منا رہا ہے تو سدھو پاکستانی وزیرِاعظم کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کرنے کےلئے واہگہ بارڈر سے بالی ووڈ اسٹائل میں گئے۔صارف نے مزید کہا کہ سدھو پاکستان میں پنجابی شاعری پڑھی، گرے اور پھر گرتے چلے گئے۔ایک بھارتی صارف نے اپنے پیغام میں کہا پاکستان میں عمران خان کی حلف برداری کی تقریب ایک کامیڈی شو تھا، اور انہوں نے سدھو کو ایک جج کے طور پر مدعو کیا تھا۔
سدھو/ مظاہرے
;سدھو کیخلاف انتہاپسندوں کے مظاہرے، پتلے نذر آتش، تنگ نظر بھارتی میڈیا کی تنقید
Aug 19, 2018