اسلام آباد (آئی این پی ) سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی نے کہا ہے کہ امید ہے عمران خان قوم سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے ، ہم نے قانون سازی کیلئے پرامن ماحول دینا ہے۔ ہفتہ کو سپیکر پنجاب اسمبلی نے بھی عمراں خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی ۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا عمران خان کی سوچ بھی ہے، وژن بھی ہے اور عملدرآمد بھی کریں گے، امید ہے عمران خان قوم سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے۔ انہوں نے کہا ہماری دعائیں عمران خان کے ساتھ ہیں۔ ہم نے قانون سازی کیلئے پرامن ماحول دینا ہے۔
پرویزالٰہی
امید ہے عمران قوم سے کئے وعدے پورے کریں گے: پرویزالٰہی
Aug 19, 2018